Hindi Quote in Blog by Asher Sayad

Blog quotes are very popular on BitesApp with millions of authors writing small inspirational quotes in Hindi daily and inspiring the readers, you can start writing today and fulfill your life of becoming the quotes writer or poem writer.

سحر و افطار میں پانی یا پھلوں کے رس زیادہ پیئیں

حالیہ عرصے کے دوران رمضان المبارک گرمیوں میں آ چکا ہے۔ سخت گرمی میں روزہ رکھنے کے باعث جسم میں پانی کی کمی واقع ہو سکتی ہے.
سخت گرمی میں جاری روزوں کے دوران سحر و افطار میں پانی کا استعمال بڑھانا چاہیئے۔
پانی یا پھلوں کے رس زیادہ سے زیادہ پیئیں۔
اپنی غذا میں دودھ اور دہی کا استعمال بھی ضرور کریں.
رمضان المبارک میں سخت گرمی کے باعث جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سات آسان طریقوں پر عمل کرنیکی کوشش کریں۔
سحری میں کم از کم 2 گلاس پانی لازمی پیئیں۔
روزوں میں جوس اور کولڈ ڈرنک سے اجتناب کریں کیونکہ یہ آپ کے وزن میں اضافہ کا باعث بن سکتی ہیں۔
ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو جیسے تربوز، کھیرا، سلاد وغیرہ۔ یہ آپ کے جسم کی پانی کی ضرورت کو پورا کریں گے۔
افطار کے اوقات میں ایک ساتھ 7 یا 8 گلاس پانی پینے سا ہماری صحت کیلئے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے جبکہ روزہ کے بعد کھجور اور 2 گلاس پانی کے ساتھ افطار کریں.
رات میں نماز تراویح اور دوسری عبادات کے لیے جائیں تو پانی کی بوتل ساتھ لے کر جائیں۔ رات کو ایک پانی کی بوتل اپنے قریب رکھیں۔ کوشش کریں کہ گرم اور دھوپ والی جگہوں پر کم سے کم جائیں۔

Hindi Blog by Asher Sayad : 111165980
New bites

The best sellers write on Matrubharti, do you?

Start Writing Now